دوسروں کا احتساب کرنے والے خود اپنے احتساب سے بھاگ رہے ہیں، (ن) لیگی رہنما

    0
    7139

    مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ دوسروں کا احتساب کرنے والے آج خود اپنے احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔

    سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے فارن فنڈنگ اور 6 ہزار ڈالر لینے کا اعتراف کیا ہے، جب کہ ہم نے ثابت کیا کہ عمران نے گیارہ لاکھ ڈالر ہندوؤں اور یہودیوں سے لیے تھے۔اگر عمران نے چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے بھاگ کیوں رہے ہیں۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کے نام پر چندہ لے کر پارٹی پر خرچ کردیا۔ وہ بے ایمان، جھوٹے اور چور ہیں۔ اسلام آباد کی عدالت میں دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم عمران عدالت کے سامنے پیش ہوکر واپس چلے گئے۔ ایسا سپریم کورٹ کی 70 سالہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ پولیس نے کیوں اشتہاری ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔ اپنی حکومت سے کہتا ہوں کہ عمران کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے موقع پر بھی گرفتار کیا جاسکتا تھا۔ عمران خان کرپٹ ہیں جو تلاشی دینے سے بھاگ گئے۔ عمران خان غنڈے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عدالت حکومت پر عمران خان کی گرفتاری کے لیے دباؤ ڈالے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کا اعتراف کرچکے ہیں اور اب بند گلی میں پھنستے جارہے ہیں۔ احتساب کرنے والے خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان پہلے لوگوں کو چکر دیتے رہے اب اداروں کو چکر دے رہے ہیں ، حنیف عباسی  تحریک انصاف کیلیے لوہے کے چنے ثابت ہورہے ہیں